30 سال سے آصف زرداری کا میڈیا ٹرائل جاری ہے، ان کے خلاف الزامات طوطا کہانی کے سوا کچھ نہیں، عامر فدا پراچہ

منگل 13 نومبر 2018 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 سال سے آصف علی زرداری کا میڈیا ٹرائل جاری ہے، ان کے خلاف الزامات طوطا کہانی کے سوا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخالفین سیاسی میدان میں آصف علی زرداری کو شکست نہیں دے سکتے، پیپلز پارٹی کسی قسم کی سیاسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں