انتخابات 2018کے حوالے سے پاریمانی کمیٹی سے بہت سی امیدیں ہیں،

پارلیمانی کمیٹی سے مایوس نہیں ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 17:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ انتخابات 2018کے حوالے سے پاریمانی کمیٹی سے بہت سی امیدیں ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا کہ ہمیں عام انتخابات 2018 کے حوالے سے قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی سے مایوس نہیں ہونا چاہیے، امید ہے حکومت نے جس مقصد کے حوالے سے کمیٹی قائم کی ہے ، اس کے نتائج تک تمام ارکان سنجیدگی سے کام کریں گے۔ سید نوید قمر نے کہا کہ تمام اداروں کو آئین کے مطابق چلنا چاہیے، قانون سے کوئی بالا تر نہیں، کراچی میں دو بچوں کی مضر صحت اشیاء کھانے سے ہلاکت ہوئی، فوڈ اتھارٹی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں