بینکوں پر لازم نہیں کہ صارفین کو لاکرز کی سہولت فراہم کریں،وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر

بدھ 14 نومبر 2018 18:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ بینکوں پر لازم نہیں کہ صارفین کو لاکرز کی سہولت فراہم کریں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بتایا کہ اپنے صارفین کو لاکرز کی سہولت فراہم کرنا بینکوں پر لازم نہیں ہے، یہ ان کی اپنی مرضی ہے کہ صارفین کو یہ سہولت دیں یا نہ دیں لیکن بہت سے بینکوں میں یہ سہولت موجود ہے، اس حوالے سے قانون موجود ہے، اگر اس میں تبدیلی کرنی ہے تو اس کا طریقہ کار موجود ہے، لاکرز میں جو اشیاء ہوتی ہیں ان کا ریکارڈ سٹیٹ بینک کے پاس نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں