ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

سینیٹر شمیم آفریدی کے خلاف درج ایف آئی آر کے معاملے کا جائزہ لیا گیا

بدھ 14 نومبر 2018 19:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر کمیٹی سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیرصدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔ ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر محمد جاوید عباسی کے 31اگست2018ء کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے سینیٹر شمیم آفریدی کے خلاف ایف آئی آر کے درج ہونے کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

ڈی آئی جی پولیس کوہاٹ، خیبرپختونخواہ محمد اعجاز خان نے ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے لوگوں کے بیانات لئے جا رہے ہیں جس پر کنوینئر کمیٹی رانا مقبول احمد نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ محکمہ پولیس پہلے اپنی تفتیش مکمل کر لے اس کے بعد معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاملے کے حوالے سے ان کی آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ سے بھی بات ہوئی ہے اور انہوں نے آگاہ کیا کہ مسئلے کے حل کیلئے پنچائیت اور جرگے بھی اپنی کوششیں کر رہے ہیں۔

بہتر یہی ہے کہ معاملے کا منصفانہ خوش اسلوبی سے حل نکل آئے۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ سینیٹر شمیم آفریدی غلط بیانی نہیں کر سکتے۔ مسئلے کا حل حقائق کے مطابق منصفانہ طور پر حل کیا جائے جس پر کمیٹی نے معاملہ آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز محمد جاوید عباسی، شمیم آفریدی کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ ڈاکٹر مرزا علی مسعود، ڈی آئی جی کوہاٹ محمد اعجاز خان، ڈی پی او کوہاٹ زاہد محمود اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں