آسیہ بی بی سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست فیصلے سے قبل باہر نہیں جاسکتی، وزیر خارجہ

5 فروری کو لندن میں عالمی رپورٹس پرکانفرنس کا انعقاد کریں گے، اس کانفرنس میں قومی نکتہ نظربیان کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی کا سینٹ خارجہ امور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب،چین سمیت پاک افغان اورپاک بھارت تعلقات پربریفنگ دی،پاک بھارت مذاکرات اورکشمیرکے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا

بدھ 14 نومبر 2018 21:53

آسیہ بی بی سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست فیصلے سے قبل باہر نہیں جاسکتی، وزیر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں موجود ہیں اور سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست کے فیصلے سے پہلے ملک سے باہر نہیں جاسکتی۔گزشتہ روز سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ انہوںنے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب ، چین کے حوالے سے کمیٹی کو اعتماد میں لیا ہے ، اسکے علاوہ پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے ۔

ستمبر میں نیویار ک میں ہونیو الے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلا س کے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف کے حوالے کمیٹی کو بتایا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اورچین سمیت پاک افغان اورپاک بھارت تعلقات پربریفنگ دی اورپاک بھارت مذاکرات اورکشمیرکے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 فروری کو لندن میں عالمی رپورٹس پرکانفرنس کا انعقاد کریں گے، اس کانفرنس میں قومی نکتہ نظربیان کیا جائے گا۔ پاک ، بھارت تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ بھارت میں انتخابات تک بھارت سے مذاکرات کے بارے کوئی پیش رفت نظرنہیں آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں، اس وقت مسئلہ عدالت میں اس لیے کم بات کرنی چاہیے۔ البتہ سپریم کو رٹ میں نظر ثانی کی درخواست سے پہلے وہ ملک سے باہر کیسے جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں