ادارہ فروغ قومی زبان کے کتب خانہ میں ذخیرہ شدہ کتب کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی

جمعرات 15 نومبر 2018 17:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ادارہ فروغ قومی زبان کے کتب خانہ میں ذخیرہ شدہ کتب کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ کتب خانہ میں اردو زبان و ادب کا اتنا نادر ذخیرہ موجود ہے جس کے سبب پاکستان بھر سے محققین، طلباء و طالبات روزانہ کی بنیاد پر کتب خانہ سے استفادہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کتب خانہ میں مختلف علم و ادب سے متعلق شخصیات نے ادارے کو ہزاروں کتابیں عطیہ کیں جن میں ڈاکٹر اعجاز راہی مرحوم کے خاندان نے تقریباً 3500 کتابیں، ڈاکٹر بشیر سیفی کے خاندان کی طرف سے تقریباً 1300 کتب جبکہ ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف کی طرف سے تقریباً 10000 کتب، طارق شاہد کی طرف سے تقریباً 2900 کتب اور شعبہ اخبار اردو کی طرف موصولہ 300 سے زائد کتابیں کتب خانہ کو عطیہ کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں