نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اپنے رائٹ آف وے سے 1288 ملین روپے کی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

جمعرات 15 نومبر 2018 18:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اپنے رائٹ آف وے سے 1288 ملین روپے کی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر 2157 تجاوزات ختم کی گئیں جس سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 178 کنال زمین واگذار کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 75 روزہ ایکشن پلان کے تحت این ایچ اے نے سڑکوں کو محفوظ اور کشادہ بنانے کے لئے دو ماہ قبل اپنے رائٹ آف وے سے تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع کی تھی۔

اس مہم کو عمل درآمد کیلئے 11 ہفتوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ابھی تک ڈیرہ اسماعیل خان میں 334، حیدرآباد میں 20، ملتان میں 59، بہاولپور میں 99، رحیم یار خان میں 495، بٹ خیلہ میں 100، وزیر آباد میں 42، لاہور میں 197، راولپنڈی اور اسلام آباد ۔ مری دوہری شاہراہ سے 811 تجاوزات کو ختم کیا گیا جس کے نتیجے میں 3574 مرلہ زمین واگذار کروائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مجموعی طور پر 3131 تجاوزات کے کامیابی سے خاتمے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اپنے رائٹ آف وے کو زیادہ کشادہ، محفوظ اور پرامن بنائے گی۔ تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی بروقت تکمیل کے لئے چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک روزانہ کی بنیاد پر خود نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں