اسلام آباد ،ایک دن میں تین نعشیں بر آمد، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

جمعرات 15 نومبر 2018 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) وفاقی دارلحکومت میں ایک دن کے دوران تین نعشیں بر آمد ہونے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔دو شہریوں کو مبینہ طور پر قتل کیا گیاجبکہ ایک جواں سالہ لڑکی نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے ذہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت ہی وفاقی پولیس کو تین افراد کی نعشوں کی بر آمدگی کی اطلاح موصول ہوئی وفاقی دارلحکومت کے تھانہ آبپارہ کے علاقہ جی سیون ٹو علی مارکیٹ سے نوجوان کی نعش بر آمد کی گئی آبپارہ پولیس کے مطابق نوجو ن کو قتل کیا گیا ۔

جبکہ تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے ایک خاتون کی نعش بر آمد کی گئی لوہی بھیر پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تھانہ بھارہ کہوکی حدود سے ایک اور جواں سالہ لڑکی کی نعش بر آمد کی گئی بھارہ کہو پولیس کے مطابق لڑکی نے گھریلو جھگڑے پر خود کشی کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعجاز چیمہ

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں