چین پاکستا ن راہداری منصوبہ کادونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات میںاہم کردار ہے، سفیر یائو جنگ

موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق دونوں ممالک میں غربت کاخاتمہ، زراعت میں تعاون سی پیک کا اہم حصہ ہو گا ،ْ سی پیک پاکستان کے لئے اقتصادی بوجھ کا تاثر غلط ہے اور سی پیک کے حوالے سے غلط پراپیگنڈا کرنے والے ممالک ناکام ہوں گے ،ْ تقریب سے خطاب

جمعرات 15 نومبر 2018 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے کہاہے کہ چین پاکستا ن راہداری منصوبہ کادونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات میںاہم کردار ہے، موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق دونوں ممالک میں غربت کاخاتمہ، زراعت میں تعاون سی پیک کا اہم حصہ ہو گا ،ْ سی پیک پاکستان کے لئے اقتصادی بوجھ کا تاثر غلط ہے اور سی پیک کے حوالے سے غلط پراپیگنڈا کرنے والے ممالک ناکام ہوں گے۔

وہ ایئر یونیورسٹی میں منعقدہ سی پیک کیریئرسمٹ 2018 سے خطاب کررہے تھے ۔ چینی سفیر نے کہاکہ ماحولیاتی تحفظ، غربت کے خاتمے، علاقائی و عالمی استحکام کے لئے پاکستان کی ترجیحات نہایت اہم ہیں اور پاکستان کی حکومت علاقائی امن و امان اور استحکام کے لئے مثبت اور متحرک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے ہر شہری کی بہتری کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کرے۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان کے لئے اقتصادی بوجھ کا تاثر غلط ہے اور سی پیک کے حوالے سے غلط پراپیگنڈا کرنے والے ممالک ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کے بڑے منصوبے کاحصہ ہے جو صرف چین کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت اب تک پاکستان میں 22 منصوبوں پر 19 ارب ڈالر خرچ کررہے ہیں جس میں کافی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور باقی تعمیر کے مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کی تیار کردہ مصنوعات اور برآمدات کو بہترین بنانا چاہتے ہیں۔ چینی سفیر نے کہاکہ دنیا کی کچھ طاقتیں چین کو ابھرتا ہوا خوشحال ملک نہیں دیکھنا چاہتے جبکہ کچھ قوتوںکو پاک چین تعلقات اور دوستی پر بڑا اعتراض ہے۔ چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک دنیا کے ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی رابطے استوار کریگا۔ انہوںنے کہا کہ سی پیک دنیا کی قوموں کے دمیان ایک پل کاکردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے صنعتکار خصوصی اقتصادی زونز میں جوائنٹ وینچر کریں گے۔ خصوصی اقتصادی زون میں جوائنٹ وینچر میں 80 فیصد روزگار مقامی لوگوں کو ملے گا۔ ان میں سے 80 فیصد ایشاء برآمد ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اقتصادی و صنعتی تعاون کا کلیدی حصہ ہے اور نئی حکومت کے نئے پاکستان کا کلیدی ویژن ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی نئی حکومت معاشی، سماجی اور خارجہ پالیسی کی ترقی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین کے لئے معاشی طورپر مضبوط پاکستان پاکستانی عوام اور خطے کے لئے اہم ہے۔اس موقع پر ایئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئر وائس مارشل (ر) فیض عامر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سی پیک منصوبے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں