سعودی عرب کا صحافی کے قتل پر فرد جرم عائد کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،پاکستان

جمعرات 15 نومبر 2018 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق مشتبہ افراد پر فرد جرم عائد کئے جانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ داروں کیخلاف فرد جرم عائد کئے جانے کے اس اعلان کو سراہتا ہے اور اس عمل کا آغاز سعودی حکام کی جانب سے اس جرم کے ذمہ داروں اور ا س سے جڑے کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے عزم اور ذمہ داری کا کا مظہر ہے جیسا کہ ترکی اور سعودی عرب باہمی طور پر اسکا اعادہ کرچکے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں