سی ڈی اے میں سفارشی افسران کو پسند نا پسند کی بنیاد پر تعیناتیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع

شعبہ لینڈ اور اسٹیٹ منیجمنٹ کے پانچ افسران کو تبدل کردیا گیا،احکامات جاری

جمعرات 15 نومبر 2018 23:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای) میں ایک بار پھر سفارشی افسران کو پسند نا پسند کی بنیاد پر تعینانیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیاگذشتہ روز سی ڈی اے انتظانیہ نے سب سے اہم شعبہ لینڈ بحالیا ت اور شعبہ اسٹیٹ منیجمنٹ میں پانچ افسران کو تبدیل کردیا ہے اور شعبہ ایچ آرڈی نے چیرمین سی ڈی اے کی منظوری کے بعد باقاعدہ احکامات جاری کردیئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ افسران کو ممبراسٹیٹ کی سفارش تبادلے اور تعیناتیوں کی منظوری دی ہے شعبہ ایچ آرڈی ون کی جانب سے جاری جاری احکامات کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ٹو کو ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ٹو کا اضافی چارج دیا گیا ہے اس طرح ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ون ویسٹ کے پاس ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ٹو کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر لیینڈ کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ٹو شعبہ ون تعینات کیا گیا جبکہ ان کی جگہ جونیئر افسر گریڈ 17کے اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان کو ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ تعینات کیا گیا ہے اس طرح ڈپٹی ڈائریکٹر ٹو عاقل زرداری کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈینیشن تعینات کیا گیا ہے ۔

رفیق ا ے صدیقی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں