سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمی تبدیلی کا اجلاس ایجنڈا کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا

جمعہ 16 نومبر 2018 22:08

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمی تبدیلی کا اجلاس ایجنڈا کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا۔ چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر ستارہ ایاز نے اس موقع پر کہا کہ اجلاس کا ایجنڈا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ایجنڈے کا جائزہ اراکین کمیٹی کی موجودگی میں لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ اراکین کمیٹی کی موجودگی میں معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے۔

کمیٹی کے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں وفاقی دارالحکومت کے قدرتی نالوں کی صفائی، ہسپتالوں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے علاوہ ہوائی اور پانی کی آلودگی کے معاملات کا جائزہ لینا شامل تھا۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان کے علاوہ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور وزارت موسمی تبدیلی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں