لیڈر وہ ہوتا ہے جو سوچ سمجھ کر بولتا اور پھر خطرات کی پرواہ کئے بغیر اپنی زبان پر قائم رہتا ہے، چوہدری منظور احمد

جمعہ 16 نومبر 2018 23:30

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو سوچ سمجھ کر بولتا اور پھر خطرات کی پرواہ کئے بغیر اپنی زبان پر قائم رہتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ فیصلہ کرنے سے قبل سو بار سوچو اور پھر ہر صورت میں اس پر قائم رہو، شہید ذوالفقار علی بھٹو اپنی زبان پر قائم رہے اور ملک و قوم کی خاطر جان دیدی، تاریخ نے ہمیشہ بہادر لیڈروں کو یاد رکھا جنہوں نے حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ان کو کبھی یاد نہیں رکھا جو خطرہ دیکھتے ہی بھاگ جاتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں