چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی

جمعہ 16 نومبر 2018 23:40

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے لاپتہ ہونے کے بعد افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کی تشکیل 28 اکتوبر 2018کو تھانہ رمنا میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 سیون اے ٹی اے کی دفعات 365/302کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 450کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کا ایک، ایک نمائندہ شامل ہو گا جبکہ ایس پی، ایس ڈی پی او شالیمار اور ڈی ایس پی سی آئی ڈی بھی جے آئی ٹی میںشامل ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں