کرپشن اور موجودہ معاشی حالات کا آپس میں گہرا تعلق، پارلیمنٹ میں اس پر بات کرنے سے کسی کا استحقاق مجروح نہیں ہوتا، افتخار درانی

جمعہ 16 نومبر 2018 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) وزیراعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہا ہے کہ کرپشن اور موجودہ معاشی حالات کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ پارلیمنٹ میں اس پر بات کرنے سے کسی کا استحقاق مجروح نہیں ہوتا۔چیئرمین سینٹ کی جانب سے وزیر اطلاعات کے ایوان میں داخلے پر پابندی کے معاملے پر جمعہ کو تاخیر سے جاری کئے گئے اپنے ایک وضاحتی بیان میں افتخار درانی نے کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے وزیر اطلاعات کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کرنا غیر معمولی اقدام تھا۔

(جاری ہے)

ایوان بالا میں جنم لینے والی صورتحال سے تشویش کی غیر معمولی لہر نے جنم لیا۔ وزیراعظم نے سینیٹ میں پیدا ہونے والے بحران کے حل کی ذمہ داری وزیر دفاع پرویز خٹک کو سونپی تھی جنہوں نے خوش اسلوبی سے معاملہ سلجھا دیا۔ معاملے کے سلجھاؤ کے لئے اقدام سے حکومتی مؤقف میں کوئی کوتاہی یا تضاد نہیں آیا۔ پارلیمان کی تعظیم اور کرپشن کیخلاف فیصلہ کن اقدامات دونوں حکومت کے ایجنڈے کے مرکزی نکات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی ساکھ مجروح ہونے دیں گے نہ ہی کرپشن کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں