سابق وفاقی وزیر محمود علی کی برسی کے موقع پر نظریہ پاکستان فورم،ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد کے اشتراک سے خصوصی نشست کا انعقاد

محمود علی نے نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی،مقررین کا خطاب

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) تحریک پاکستان کے رہنماء، آسام مسلم لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری، سابق صدر تحریک تکمیل پاکستان اور سابق وفاقی وزیر محمود علی کی بارہویں برسی کے موقع پر نظریہ پاکستان فورم اور ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد کے باہمی اشتراک سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سابق وفاقی وزیر سینیٹر سرتاج عزیز نے کی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سینیٹر عبدالقیوم مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ لاہور کے سیکرٹری شاہد رشید، ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد کی انتظامیہ و اراکین سمیت تحریک پاکستان کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ نشست میں محمود علی کی تحریک پاکستان کے حوالے سے خدمات اور مشرقی و مغربی پاکستان کو متحد کرنے کے حوالے سے شروع کی گئی تحریک تکمیل پاکستان پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے محمود علی کی خدمات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرنے میں اپنی ساری زندگی وقف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل کو اپنے اکابرین کی خدمات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں