اے این ایف کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی ، مسافر سے آئس ہیروئن برآمد

آئس ہیروئین بیٹری چارجر اور ٹرالی بیگ کے ہینڈل میں چھپائی گئی تھی، شانگلہ کا رہائشی مہدی شاہ جدہ جارہا تھا

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) اینٹی نارکوٹیکس فورس نے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے کرتے ہوئے مسافر سے آئس ہیروئن بر آمد کر لیا۔اے این ایف نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر شانگلہ کے رہاشی مہدین شاہ کو روکا۔

(جاری ہے)

تلاشی کے دوران مسافر سے 924 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوا۔اے این ایف کے ذرائع کے مطابق آئس ہیروئین بیٹری چارجر اور ٹرالی بیگ کے ہینڈل میں چھپائی گئی تھی۔ملزم ایئر بلیو کی پرواز پی اے 270 سے جدہ جارہا تھا۔ ہیروئن برآمدگی کے بعد اے این ایف نے مسافر کو گرفتار کر لیا اور اسے تحقیقات کیلیے اے این ایف کے سیل منتقل کردیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں