گزشتہ تین سالوں میں ملک میں20کروڑ79 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ،رپورٹ

سب سے زیادہ خیبرپختونخواہ میں سترہ کروڑ کروڑ پچاس لاکھ سے زائد لگائے گئے ہیں ملک میں جنگلات کی کل اراضی88.41 ملین ہیکٹر میں سے 4.55 ملین ہیکٹر پر جنگلات ہیں، اس میں سے 5.1 فیصد جنگلات قومی جبکہ دوسرے صوبائی ہیں ، دستاویزات

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) ملک میں جنگلات کی کل اراضی88.41 ملین ہیکٹر ہے جبکہ گزشتہ تین سالوں میں ملک میں 20کروڑ79لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ،سب سے زیادہ خیبرپختونخواہ میں سترہ کروڑ کروڑ پچاس لاکھ سے زائد لگائے گئے ہیں ۔جنگلات کی اراضی میں سے 4.55 ملین ہیکٹر پر جنگلات ہیں اس میں سے 5.1 فیصد جنگلات قومی ہیں جبکہ دوسرے صوبائی ہیں ۔

آن لائن کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان میں جنگلات کی زمین 88.41 ملین ہیکٹر ہے اس میں 4.55 ملین ہیکٹر رقبے پر جنگلات ہیں ۔2016ء سے لے کر 2018 تک ملک میں 207.98 ملین درخت لگائے گئے ہیں اس میں سب سے زیادہ درخت خیبرپختونخوا میں 175.64 ملین لگائے گئے ۔پنجاب میں 13.92 ملین ، سندھ میں 6.79ملین ، بلوچستان میں 1.09ملین ، آزاد کشمیر میں 3.16ملین ، گلگت بلتستان میں 0.83، فاٹا میں 4.38 اور دوسرے علاقوں میں 2.27 ملین درخت لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں 2016 بہار میں 207.98 ملین درخت لگائے گئے ،2017 مون سون میں 107.03 ملین اور 2018 میں 84.32 ملین درخت لگائے گئے ۔خیبرپختونوا میں 7.44 ملین ہیکٹر رقبہ پر جنگلات کا ہے اس میں سے 1.51ملین ہیکٹر رقبے پر جنگلات ہیں ۔پنجاب میں 20.51ملین ہیکٹر رقبہ جنگلات کا ہے جس میں سے 0.55رقبے پر جنگلات ہیں ، سندھ میں 14.26 ملین ہیکٹر رقبہ جنگلات کے پاس ہے اس میں 0.66 رقبے پر جنگلات ہیں ۔

بلوچستان میں 35.19ملین ہیکٹر رقبہ جنگلات کے پاس ہے جس میں سے 0.5ملین ہیکٹر رقبے پر جنگلات ہے گلگت بلتستان میں 6.98 ملین ہیکٹر رقبہ محکمہ جنگلات کے پاس ہے جبکہ 0.31ملین ہیکٹر پر جنگلات ہے ۔آزاد کشمیر کے پاس 1.18ملین ہیکٹر رقبہ جنگلات کے پاس ہے جس میں سے 0.44ملین ہیکٹر رقبے پر جنگلات ہیں۔فاٹا اور فرنٹیئر ریجن میں 2.73 ملین ہیکٹر رقبضہ جنگلات کے پاس ہے جس میں سے 0.53 ملین ہیکٹر رقبے پر جنگلات ہیں ۔

اسلام آ باد کے پاس 0.09ملین ہیکٹر رقبہ پر جنگلات ہیں اس طرح سے ملک میں 88.41 ملین ہیکٹر رقبہ جنگلات کی کل اراضی ہے اور اس میں سے 4.55 ملین ہیکٹر رقبے پر جنگلات موجود ہیں ۔خیبرپختونخوا صوبے میں بلین ٹرین سونامی منصوبے کے بعد اراضی میں 0.348 ملین ہیکٹر کا اضافہ ہہوا ہے پہلی قومی جنگلات حکمت عملی 2015ء میں مشترکہ مفادات کونسل نے دی تھی اس میں جنگلات کاٹنے کے عمل کے خاتمے اور ملک میں جنگلات میں اضافے لانے کا طریقہ کار شامل تھا ، مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد وفاقی جنگلات بورڈ کی بحالی کی گئی تھی ، موجودہ حکومت نے اپنے بلین ٹری سونامی منصوبے کے نمونے کو پورے ملک تک وسعت دینے کیلئے 10ارب درخت لگانے کا م منصوبہ بنا رکھا ہے اور اس کا آغاز وزیراعظم پاکستان عمران خان دو ستمبر2018ء میں کیا تھا ۔

11-18/--135

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں