حکومت قومی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہی ہے،مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ سب سے بہترین فورم ہے،

کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کا عمل بلاتفریق ہونا چاہیئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات کے حل اور فیصلوں میں قوم موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ عوامی نمائندوں کو ایماندار اور سچا ہونا چاہیئے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کا عمل بلاتفریق ہونا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ سب سے بہترین فورم ہے، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے بغیر ثبوتوں کے دوسروں پر تنقید کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں