کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کا عمل بلاتفریق ہونا چاہیے ،ْ وزیر مملکت علی محمدخان

سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے بغیر ثبوتوں کے دوسروں پر تنقید کرنے سے گریز کرنا چاہیے ،ْانٹرویو

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کا عمل بلاتفریق ہونا چاہیے ،ْ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے بغیر ثبوتوں کے دوسروں پر تنقید کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات کے حل اور فیصلوں میں قوم موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ عوامی نمائندوں کو ایماندار اور سچا ہونا چاہیے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کا عمل بلاتفریق ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ سب سے بہترین فورم ہے، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے بغیر ثبوتوں کے دوسروں پر تنقید کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں