وفاقی پولیس کا اسلام آباد میں منشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری، 17ملزمان گرفتار

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) وفاقی پولیس کا اسلام آباد میں منشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری۔ 17ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ بد نام زمانہ شراب فروش ملک سا غر جا وید کے گھر چھاپہ مار کر بھا ری مقدار میں غیر ملکی شراب بر آمد کر لی گئی، کھنہ پولیس نے دوران سپیشل چیکنگ چار ملزمان سے اسلحہ و ایمونیشن دیگر کا رروائیوں میں 9منشیا ت فروشوں سمیت 17ملزمان کو گرفتار بھاری مقدار میں چرس ، ہیر وئن ، شراب ، مسروقہ مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقارخا ن کی خصوصی ہد ایا ت پر ایس ایس پی آ پر یشنز اسلا م آ باد وقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو جر ائم پیشہ کے خلاف سخت کا رروائیوں کا حکم دیا ، جس پر ایس پی صدر زون عمر خا ن کی زیر نگر انی شالیمار پولیس ٹیم نے بد نا م زمانہ شراب فروش ملک ساگر جا وید کے گھر واقع سیکٹر ایف الیو ن ون پر چھا پہ مار کرگھر کے خفیہ تہہ خا نہ سے 120بوتلیں شراب اور400ڈبے بئیر برآمد کر لیے، تھا نہ کھنہ پولیس نے ایس پی رورل لیا قت حیا ت نیا زی کی زیر نگر انی دوران سپیشل چیکنگ چار ملزمان راجہ محسن مرتضیٰ ولد غلا م مرتضیٰ سکنہ گلی نمبر 6رحیم ٹا ?ن راولپنڈی ، زین علی ولد راجہ شیر افضل سکنہ صادق آ باد غزالی روڈ گلی نمبر 14راولپنڈی ، حسنین علی ولد ریا ض احمد سکنہ صنم چوک اسلام آ باد اور اوزیر احمد ولد محمد فیا ض سکنہ ڈھو ک کشمیر یا ں چکلا لہ سکیم نمبر 3راولپنڈی شامل ہیں کو گرفتا رکرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ پسٹل 30بور چار عدد معہ665روند بر آمد کرکے مقدمات درج کر لیے ، مزید تفتیش جا ری ہے، پولیس ٹیم نے ملزم محمد سلیم کو گرفتار کرکے 1کلو 25گر ام چرس بر آمدکر لی۔

(جاری ہے)

تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے تعلیمی ادراروں میں منشیات سپلائی کر نے والے ملزم نعیم خا ن کو گرفتار کرکے 1060گر ام چرس بر آمد کرلی،تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے ملزم زین ذوالفقار سے 10لیٹر شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم شہزاد مسیح سے 8بو تلیں شراب بر آمد کرلی، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس ٹیم نے چار ملزمان محمد ریا ض ، مسما ة ریحا نہ بی بی ، بگو بی بی اور تر ینہ بی بی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 588گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

سی آئی اے پولیس نے دو ملزما ن احمد اور اقبا ل 4کلو 80گر ام چرس بر آمد کرلی، تھا نہ شمس کالو نی پولیس مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گل عالم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ سہا لہ پولیس نے دو ملزمان محمد عمیر سے 12بور گن اور ملزم خضر کو بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے پر گرفتار کر لیا، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم محمداشفاق سے 190گر ام چرس بر آمد کرلی،تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے ملزم ذیشان احمد کو گرفتارکر کے ایک بو تل شراب بر آمد کرلی ، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم نا صر عباس سے 110گرام بر آمد کرلی ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈا? ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں