ملک بھر میں عیدمیلادالنبی ؐ منانے کی تیاریاں عروج پر

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:29

ملک بھر میں عیدمیلادالنبی ؐ منانے کی تیاریاں عروج پر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ملک بھر میں عیدمیلادالنبی ؐ منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ رواں سال وفاقی حکومت نے عیدمیلادالنبی کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیغمبرپاک حضرت محمد ؐ کی حیات طیبہ کے روشن پہلوئوں کو اجاگرکرنے کیلئے خصوصی پروگراموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مساجد، سرکاری اور نجی عمارتوں، مارکیٹوں، کاروباری مراکزاور شاہرائوں کو جھنڈیوں ، سبزجھنڈیوں اور برقی قمقوں سے سجایا جا رہا ہے۔

مختلف سماجی ، تعلیمی ادارے اورمذہبی تنظیمیں عیدمیلاد النبی ؐ کو مذہبی جوش وجذبے سے منانے کیلئے پروگراموں کا اہتمام کررہی ہیں۔اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام دو روزہ سیرت کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔اس علاوہ مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں