گر ین اینڈ کلین پا کستان کے بعد خو اندہ پا کستان ہما را مشن ہے :ڈ اکٹر بشیر

وطن عزیز میں ایک کروڑ سے زائد گریجویٹس بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) کلین اینڈ گر ین پا کستان پر وگرام ملک وقوم کی ضرورت ہے،بڑے مقا صد کیلئے تعلیمی ادارو ں کو قو می مہم سے منسلک ر کھنا اشد ضروری ہے، و فا قی، صو با ئی اور مقامی حکو متیں کا لجو ں اور یو نیو رسٹیز میں زیر تعلیم طلباء کو بھی کلین اینڈ گر ین پا کستان کا حصہ بنا یا جا ئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار ممتا زعلم دو ست شخصیت و مسلم لا ء کا لج راولپنڈی کے سربراہ ڈ اکٹر بشیر گو رایا نے سٹوڈنٹس نشست میں خطا ب کیا ،ان کا کہنا تھا کہ پا کستان کی تر قی استحکا م اور خو شحا لی کے بعد ا سے خو اندہ بنا نا مشن ہونا چاہیے انکا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں ایک کروڑ سے زائد گریجویٹس بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔

اس بڑے انسانی سرمایہ کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے خارجہ‘ داخلہ‘ صحت‘ تعلیم اور سماجی امور کی وزارتوں کو مشترکہ اقدامات کرنے پڑیں گے وزیراعظم ہاؤس سے متعلق گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پی ایم ہاؤس کو عالمی معیار کی ریسرچ یونیورسٹی میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ وزارت تعلیم آئندہ اقدام میں اسلام آباد میں کامرس یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں