لوکل ایپنک راولپنڈی اسلام آباد انتخابات برائی2018-19،اسحاق چوہدری چیئرمین،عمران فاروق جنرل سیکرٹری اور سہیل عمران ملک فنانس سیکرٹری بلامقابلہ منتخب

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:50

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) لوکل ایپنک راولپنڈی اسلام آباد انتخابات برائی2018-19 میں اسحاق چوہدری،عمران فاروق اور سہیل عمران ملک بلا مقابلہ عہدیدار منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لوکل ایپنک راولپنڈی اسلام آباد کے انتخابات 18 نومبر 2018 کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد منعقد ہونا تھے۔ الیکشن کمیٹی لوکل ایپنک راولپنڈی اسلا م آباد سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 نومبر 2018 مقرر کی گئی تھی۔

الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں محمد اسحاق چوہدری امیدوار برائے چیئر مین، عمران فاروق امیدواربرائے سیکرٹری جنرل اورسہیل عمران ملک امیدوار برائے فنانس سیکرٹری تھے۔ الیکشن شیڈول کے مطابق 16 نومبر کی شام 6 بجے تک ان تینوں امیدواران کے مقابلہ میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے جس کے نتیجہ میں الیکشن کمیٹی لوکل ایپنک راولپنڈی اسلام آباد نے محمد اسحاق چوہدری کو بطور چیئر مین لوکل ایپنک، عمران فاروق کو بطور سیکرٹری جنرل اور سہیل عمران ملک کو بطور فنانس سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیٹی کے چیئر مین قربان ستی نے بلا مقابلہ منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد طارق محمود چوہدری، سیکرٹری شکیل انجم نے محمد اسحاق چوہدری، عمران فاروق اور سہیل عمران ملک کو بلا مقابلہ عہدیداران لوکل ایپنک راولپنڈی اسلام آباد منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی۔

صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس مبارک زیب خان نے بلا مقابلہ منتخب کابینہ لوکل ایپنک راولپنڈی اسلام آباد کومبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی بلا مقابلہ فتح یابی کو سراہا۔ صدر ایم ڈبلیو او طاہر ملک اورجنرل سیکرٹری شیخ وحید نے بلا مقابلہ منتخب عہدیدارن کومبارک باددیتے ہوئے آئندہ تنظیم لوکل ایپنک کی بہتری کیلئے کوشاں رہنے کی توقعات کا اظہار کیا اور بلا مقابلہ منتخب کابینہ کے ساتھ ہر خوش آئند اقدام میں پیش پیش رہنے کی یقین دہانی کرائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں