پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن غزالہ سیفی یوم فیض کے موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان کی تقریب میں مہمان اعزاز ہوں گی

پیر 19 نومبر 2018 17:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) یوم فیض کے موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد کی تقریب کی مہمان اعزاز پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن غزالہ سیفی ہوں گی۔

(جاری ہے)

اکادمی ادبیات پاکستان ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے زیر اہتمام تقریب (آج) منگل کو سہ پہر تین بجے اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال، پطرس بخاری روڈ، سیکٹر ایچ ایٹ ون، اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر توصیف تبسم کریں گے۔ روش ندیم اظہار خیال کریں گے۔ تقریب میں راولپنڈی، اسلام آباد اور مضافات کے شعراء کلام پیش کریں گے۔ فیض احمد فیض کی یاد میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں انجمن ترقی پسند مصنفین، اشارہ انٹرنیشنل اور بزمِ اہل قلم پاکستان کا اشتراک شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں