پنجاب حکومت کا ڈگری اور پوسٹ گریجوایٹ کالجوں کو متعلقہ ڈویژن کی یونیورسٹی سے الحاق کا پابند بنانے کے منصوبہ پر غور

جن ڈویژن میں یونیورسٹیاں نہیں ہیں ان میں نئی یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی،ابتدائی طور پر راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان میں نئی یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی، صوبائی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز

پیر 19 نومبر 2018 17:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) پنجاب حکومت صوبہ میں موجود ڈگری اور پوسٹ گریجوایٹ کالجوں کو متعلقہ ڈویژن کی یونیورسٹی سے الحاق کرنے کا پابند بنانے کے منصوبہ پر غور کررہی ہے، منصوبہ کا مقصد پوسٹ گریجوایٹ اور ڈگری کالجز میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔ صوبائی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوںسرفراز نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ اس اقدام کا مقصد اعلیٰ تعلیم کو بہتر بنانا ہے، اس سے متعلقہ ڈویژن کی یونیورسٹی بہتر انداز میں اپنے الحاق کالجوں کی کارکردگی اور سرگرمیوں پر نظر رکھ سکے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت صوبہ میں موجود کالجز کاالحاق مختلف یونیورسٹیوں سے اور اس میں ڈویژن کی پابندی نہیں جس کی وجہ سے یونیورسٹی اپنے دوردراز علاقوں میں موجود کالجزکی کارکردگی پر نظر نہیں رکھ سکتی اور اعلیٰ تعلیم کے معیار کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ میں 28 پوسٹ گریجوایٹ اور 700 کے قریب ڈگری کالجز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جن ڈویژن میں یونیورسٹیاں نہیں ہیں ان میں نئی یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی ۔

ابتدائی طورپر راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان میں2 نئی یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی جانب سے 4 سالہ ڈگری پروگرام کو لازمی قرار دینے کے بعد پنجاب حکومت نے ڈگری کالجز کو بہتر بنانے کے لئے اقدام کیا، اس سے یہ کالجز ڈویژنل سطح پر الحاق اپنی یونیورسٹی سے فیکلٹی کی امداد حاصل کرسکیں گے جبکہ اس کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بھی سہولیات ان کالجز میںفراہم کی جائیں گی تاکہ ان کالجز میں موجود طلباء و طالبات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لیکچرز اٹینڈ کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سے صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی اور کالجز کے معیار میں اضافہ ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں