دسمبر کے مہینے سے آئیسکو ملازمین میں ہفتہ کے دن ڈیوٹی نہیں کریں گے

آف ڈے آف ڈے ویجز دینے کے بجائے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، یونین سیکرٹری عمران خان

پیر 19 نومبر 2018 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین G-6 سب ڈویژن کے سیکرٹری عمران خان نے کہا کہ دسمبرکے مہینے سے آئیسکوسب ڈیژن G-6 کے ملازمین ہفتہ والے دن ڈیوٹی نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راول ٹاؤن کمپلینٹ آفس میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کی کثیر تعداد نے کہا کہ آف ڈے ویجز مانگنے پر اسلام آباد سر کل کے چند اہلکاروں کی جانب سے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں جنکو ہم کبھی برداشت نہیں کریں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سب ڈویژنل جائنٹ سیکرٹری الطاب حسین نے کہاکہ ہمارے کارکن دن رات ادارے کی خدمت کر کے سنگین نتائج کہ مستحق نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ ہفتہ والے دن کمپلینٹ سٹاف ڈیوٹی نہ کرے تا کہ انتظامیہ ہمارے مطالبات پورے کرنے کے لئے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ ہم بھی اسٹاف کے ووٹ سے کامیاب ہو کر آتے ہیں اور انصاف کے لئے آواز بلند کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے یونین عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے ایک بار پھر پر زور مطالبہ کیا کہ ہمارے چار مہینے کے آف ڈے ویجز 30 نومبر تک اگر ادا نہیں ہوئے تو یکم دسمبر سے ہم ڈیوٹی نہیں کریں گے مقررین نے چیف ایگزیکٹو اور دیگر انتظامی آفسیران سے اپیل کی کہ ہم پر ہونے والے اس سخت اقدامات کو نوٹس لیں اور ان اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دیں جو کہ ہمارے آف ڈے ویجز کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں مقرریں نے کہا کہ اگر فوری طور پر گزشتہ چار ماہ کے آف ڈے ویجز نہ دیے گئے تو ہمارا سٹاف احتجاج کرنے میں حق بجانب ہو گا اور اس کی تمام تر زمہ داری سر کل اہلکاروں پر ہو گی کیونکہ جب سرکل اہلکار رات کو اپنے گھروں میں سو رہے ہوتے ہیں تو ہمارے اہلکار بارش اور طوفان میںبھی اپنے فرائض سرانجام دینے میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں