حکومت کے مالی مسائل میں کمی، سعودی بیل آوٹ پیکج کی پہلی قسط مل گئی

رقم اسٹیٹ بینک میں جمع کروائی جائیگی

پیر 19 نومبر 2018 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے مالی مسائل میں کمی آگئی،حکومت کو سعودی بیل آوٹ پیکج کی پہلی قسط مل گئی ہے یہ رقم اسٹیٹ بینک میں جمع کروائی جائیگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کو کل تین ارب ڈالر کی رقم ملے گی امدادی رقم کی اگلی قسطیں آئندہ دو ماہ میں مل جائیں گی اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی امداد مل گئی ہے سعودی امداد گزشتہ ہفتہ پاکستان میں آنا تھی لیکن امداد گزشتہ کئی دن سے تاخیر کا شکا ر تھی سعودی امداد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جبکہ سعودی عرب نے تین ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی دو ارب ڈالر آئندہ دو ماہ تک پاکستان کومل جائیگی جبکہ ڈیفر پیمنٹس خام تیل کی سپلائی آئندہ ماہ سے ہوگی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو کل 6 ارب ڈالر کا پیکج ملے گا جس میں سے 3 ارب ڈالر کی امداد ہے اور 3 ارب ڈالر کا ڈیفر پیمنٹس پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی آئندہ ماہ سے شروع ہوگی ماہر معاشیات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے امداد سے پاکستان کے ریزورز میں بہتری آئیگی اور تجارتی خسارہ میں کمی کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

شاہد عباس

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں