تحریک انصاف کے وزراء لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں، ذیشان نقوی

․پی ٹی آئی حکومت نے 100 روزہ جوپلان دیاتھا وہ پلان پوراہونے سے قبل ہی عوام دشمنی کی شکل میں سامنے آ گیاہے،،ڈپٹی میئر اسلام آباد

پیر 19 نومبر 2018 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنما و ڈپٹی میئر اسلام آباد سید زیشان علی نقوی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کا یہودی ایجنڈا اب کھل کرسامنے آ گیا ہے،حکومت آسیہ مسیح کی ملک میں موجودگی اور حکومتی خاتون رکن قومی اسمبلی کی طرف سے اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے،اگر آسیہ کو بیرون ملک بھجوا دیاگیا ہے تو ثابت ہوگاکہ یہ پری پلان تھا اور سپریم کورٹ میں سماعت محض کارروائی تھی،حکومت عوام کے اندرپائے جانے والے غم وغصہ اور بے چینی کو ختم کرنے کیلئے آسیہ کیس میں مدعی بن کر سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دے اور اس کی سماعت سپریم کورٹ فل کورٹ کرے۔

انہوں نے جاری بیان میںمزید کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے پیداہونے والے خدشات کوختم کرنے کیلئے اس پرفوری طورپر اپنا موقف دے اور خاتون رکن قومی اسمبلی سے لاتعلقی کااظہارکرے،پاکستان مسلم لیگ(ن) پہلے دن سے ہی یہ کہتی رہی ہے کہ موجودہ حکمران اسرائیلی ایجنڈا لیکر آئے ہیں،پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کاموقف نظریہ پاکستان سے انحراف ہے اور نظریہ پاکستان سے انحراف قومی ملکی سلامتی کے خلاف ہے،لہذا پی ٹی آئی کی رکن کی اسمبلی رکنیت کینسل کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قائد میاں نوازشریف جیسالیڈر ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے،میاں نوازشریف نے ہی ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیاتھا،تحریک انصاف کی حکومت نے 100 کا جوپلان دیاتھا وہ پلان پوراہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی حکومت کی عوام دشمنی کی شکل میں سامنے آ گیاہے،تحریک انصاف کے وزراء اپنی حکومت کے دشمن ہیں ،وہ روزانہ کی بنیاد پر دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے کو ہی اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں ،محکمے بے یارومددگار ہیں اُن پر توجہ نہیں دی جا رہی ۔

مسلم لیگی رہنمازیشان نقوی نے کہاکہ معاشرے میں نظر آنے والا عدم برداشت کا رویہ اور سیاست حکومتی پارٹیوں کا اپنا پیدا کردہ ہے،آج وہ لوگ عوام کے احتجاج پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں جنہوںنے کبھی سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا،ان جماعتوں نے سپریم کورٹ اور پاکستان ٹیلی ویژن پرحملہ کیا،ریلوے کی پٹریاں اکھاڑدی گئیں اور ملک کو اربوں روپے کانقصان پہنچایا۔ڈپٹی میئر زیشان نقوی نے کہاکہ موجودہ حکو مت جس طرح بیرونی دبائو کے سامنے بے بس ہوگئی ہے سابقہ حکومتوں نے اس دبائوکو محسوس نہیں کیاتھا،وزیراعظم عمران خان نے احتجاج کرنے والوں کو ایک چھوٹا ساگروہ قراردے کر حقائق سے نظریں چرانے کی کوشش کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں