نیا پاکستان بنانے کے دعویدار حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں،بیگم سیماجیلانی

یوٹرن کی ماہر حکومت عوام کو خوشنما وعدوں کاجھانسہ دے کراقتدار میں آئی ،آتے ہی مہنگائی کرکے غریب عوام کی زندگی اجیران کردی،رکن قومی اسمبلی

پیر 19 نومبر 2018 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)راولپنڈی کی سنیئر رہنما و رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاہے کہ کوئی ڈیل کوئی ڈھیل کوئی این آر او اب نہیں ہوگا،پاکستان مسلم لیگ(ن) نے تمام مشکلات کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے ،سلیکٹڈ حکومت صرف چندہفتوں میں ہی ناکام ہوگئی ہے ،موجودہ حکومت نے ابھی تک کوئی ایسا کام نہیں جس سے عوام کو فائدہ ہوابلکہ انہوں نے عوام پر مہنگائی اور ٹیکسوں کے پہاڑ گرانا شروع کررکھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میںکمی ہوئی لیکن حکومت نے اس کے برعکس غیر قانونی اضافہ کردیا ہے،نیا پاکستان بنانے کے دعویدار حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں،یوٹرن کی ماہر حکومت عوام کو خوشنماوعدوں کا جھانسہ دے کر اقتدار میں آئی اور آتے ہی منہ زور مہنگائی کرکے غریب عوام کی زندگی اجیرن کردی،اگر ان سے ملک نہیںچلتا تو گھر جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے صرف دو ہی ایجنڈے ہیں ایک قائد میاں نوازشریف کے خلاف جھوٹی کارروائیاں کرنا اور دوسراپاکستان کو معاشی لحاظ سے کمزورکرنا،اگر پاکستان مسلم لیگ(ن) کو 10سال بھی اپوزیشن کرنا پڑی تو کریں گے لیکن پاکستان اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے والوں کے ساتھ ڈیل نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف صادق بھی ہیں اور امین بھی اس لئے اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں ۔

مسلم لیگی رہنما بیگم سیماجیلانی نے کہاہے کہ حکمرانوں کے پاس عوام کیلئے کرنے کو کچھ نہیں،100دن بھی گزر جائیں گے ،چوری کے ووٹوں سے وجود میں آنے والے حکمران سیاسی انتشار کو ختم نہیں کرسکتے،اس سے خدانخواستہ قومی شیرازہ بکھر سکتا ہے،ہمیں سچ کو سچ اور جھوٹ کوجھوٹ کہنا ہوگا،دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور قوم کو بتایاجائے کہ کس طرح الیکشن مکمل طورپر ناکام ہوااور ذمہ داروں کو سزادی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں