شریف خاندان کو طویل عدالتی و قانونی جنگ کا سامنا کر نا پڑے گا :آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ

پیر 19 نومبر 2018 23:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ شریف خاندان کو ایک طویل عدالتی و قانونی جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ماڈل ٹاون کے معاملے پر ابھی سپریم کورٹ میں یہ بحث ہوگی کہ اس پر نئی جے آئی ٹی بننا چاہئی! کیونکہ اس وقت چالان عدالت میں پیش ہوچکاہے اگر نئی تفتیش بھی باقر نجفی کی رپورٹ کی حد تک ہی رہی تو پھر معاملات واپس وہیں آجائیں گے جہاں آج ہیں بظاہر ایسا نظر آرہاہے کہ شریف خاندان ایک طویل عدالتی وقانونی جنگ کا سامنا کرے گا تینوں ریفرنسز میں تین ہفتوں تک ٹرائل کورٹ کا سلسلہ مکمل ہوجائیگا اور پھر اس کے بعد اپیل کا مرحل شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں