وزارت وفاقی تعلیم 27 نومبر سے ملک بھر میں 2 کروڑ 77 لاکھ سے زائد غریب بچوں کے سکولوں میں داخلہ کیلئے جامع مہم شروع کرے گی

منگل 20 نومبر 2018 18:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت 27 نومبر سے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں 2 کروڑ 77 لاکھ سے زائد غریب بچوں کے سکولوں میں داخلہ کیلئے جامع مہم شروع کرے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت تعلیم کے حکام نے بتایا کہ اس مہم کے دوران وفاقی دارالحکومت کی حدود میں 27 ہزار 300 اور ملک کے دیگر حصوں میں سکول نہ جانے کی عمر کے 2 کروڑ 50 لاکھ بچوں کا سکولوں میں داخلہ ممکن بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سکولوں سے باہر بچوں کے سکولوں میں داخلہ کی حکمت عملی کی منظوری دیدی ہے۔ منصوبہ کے تحت سرکاری اور نجی شعبہ کی شراکت سے 6 بڑی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ وزارت تعلیم نے وفاقی دارالحکومت میں سکول نہ جانے والے بچوں کا سروے مکمل کرا لیا ہے جس کے تحت 27 ہزار 300 بچے جنہیں سکولوں میں ہونا چاہئے تھا وہ سکولوں سے باہر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں