رورل زون پولیس کی منشیات فروشی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف

کارروائیاں،6 منشیات فروشوں سمیت 15 ملزمان گرفتار ،منشیات و اسلحہ بر آمد کر لیا

منگل 20 نومبر 2018 22:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) رورل زون پولیس نے منشیات فروشی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 6 منشیات فروشوں سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات و اسلحہ معہ ایمونیشن اور مال مسروقہ بر آمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رورل زون پولیس نے ایس پی رورل لیاقت حیات نیازی زیر نگرانی پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں جس میں سہالہ پولیس کے اے ایس آئی ذوالفقار نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزم محمد شفیق عرف شینوکو گرفتار کر کے 1045گرام سے چرس بر آمد کرلی گئی،اے ایس آئی سہیل اکر م نے ملزم محمد عمیر سے 12بو ر گن معہ چار روند ، اے ایس آئی محمد ساجد اقبال نے ملزم محمد وقاص سے ما ل مسروقہ 30ہزارروپے کا بر آمد کرلیا، اے ایس آئی قاسم ضیا ء نے ملزم خضر کو بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے پر گرفتار کرکے 120لیٹر تیل قبضہ پولیس میں لے لیا ، اسی طر ح تھانہ کھنہ پولیس کے سب انسپکٹر ما ئیکل گل نے ملزم معراج خان کو گرفتار کرکے 1025گرام چرس بر آمد کر لی گئی، اے ایس آئی نو از نے ملزم اوزیز احمد سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن ، اے ایس آئی ظفر مہد ی نے ملزم راجہ محسن سے پسٹل 30بور ، اے ایس آئی گل خا ن نے ملزم زین علی سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ شہزاد ٹاؤن پولیس کے اے ایس آئی افضل نے ملزم اسد خا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے سب انسپکٹر نواب نے ملزم اشفاق سے 190گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ کورال پولیس کے اے ایس آئی ظفر نے مجرم اشتہا ری محمد رضو ان سے پسٹل30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزم احمد گل کو گرفتار کرکے اس سے 220گرام چرس اور ملزم فیاض کو گرفتار کر کے 1230گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ نیلور پولیس کے سب انسپکٹر میا ں نے ملزم علی سے 262گر ام چرس برآمدکر لیا۔ بہارہ کہو پولیس نے ملزم حامد کو گرفتار کرکے 1080گرام چرس برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں