عوام کو خدمات کی فراہمی پر مامور سرکاری ادارے عوام کی خدمت کو یقینی بنانے کیلئے جدید بنیادوں پر کام کریں،محمد شہزاد ارباب

منگل 20 نومبر 2018 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزیراعظم کے مشیرمحمد شہزاد ارباب نے کہاہے کہ عوام کو خدمات کی فراہمی پر مامور سرکاری ادارے عوام کی خدمت کو یقینی بنانے کیلئے جدید بنیادوں پر کام کریں اور پبلک سیکٹر میں کرپشن کے خاتمہ کویقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے حکومت کی طرف سے جاری انٹی کرپشن مہم اور وزیراعظم کی کرپشن کیخلاف سخت موقف کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں سیکرٹریز اور وزرات داخلہ،مواصلات ،سمندر پارپاکستانیز،پٹرولیم ڈویثرن ،پاور ڈویثرن ،ہاوسنگ اینڈ ورکس ،فیڈرل بورڈ آف ریوینو،نشینل ہائی وے اتھارٹی، کپٹل ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں اداروں کے نمائندوں ن کرپشن کے خاتمہ کیلئے بنائے مختصر اور طویل مدتی پروگراموں کے بارے میں بتایا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر نے ای فا ئلنگ،ای بلنگ آن لائن نظام سے عوام کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ا ورکہا کہ عوام کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ معاملات زیرالتواء نہ رہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے ہرممکن کوشیں کی جائیں اور اس ضمن میںتمام وسائل بروئے کار لائے جائیںجبکہ ناجائز تجاوزات اور بجلی چوری کٰیخلاف جاری مہم میں قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں