بلاول بھٹو زرداری کو نیب اسلام آباد نے 13 دسمبر کو طلب کرلیا

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نیب اسلام آباد نے طلب کرلیا ہے ۔ بلاول بھٹو پارک لین کمپنی کے شیئر ہولڈر ہیں ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کو 13 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء فرحت اللہ بابر نے تصدیق کی ہے کہ نیب کا نوٹس وصول ہوگیا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پیش نہیں ہونگے ان کی جگہ فاروق نائیک نیب جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں