انسداد منشیات سے متعلق پاکستان، افغانستان اور ایران کے سینئر حکام کا 13واں اجلاس (کل) منگل ہوگا

پیر 10 دسمبر 2018 18:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان، افغانستان اور ایران کے سینئر حکام کا 13واں 2روزہ اجلاس (کل) منگل کو منعقد ہو رہا ہے جس میں تینوں ممالک کے انسداد منشیات سے متعلق اداروں کے سینئر حکام شرکت کر رہے ہیں۔ سہ فریقی اقدام فورم کے نام سے اس اجلاس کے انعقاد میں منشیات اور جرائم کے انسداد کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ یو این او ڈی سی نے تعاون فراہم کیا ہے۔

2007ء سے تینوں ممالک کے سینئر حکام کا یہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آخری روز سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول صدارت کریں گے۔ پاکستان، ایران اور افغانستان کی حکومتوں نے منشیات کی سمگلنگ کے انسداد کیلئے معلومات کے تبادلے، مشترکہ پلاننگ سیل کے تحت انسداد منشیات آپریشنز اور سرحدوں پر رابطہ کاری کو فروغ دینے پراتفاق کیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ اقوام متحدہ کا ادارہ اس ضمن میں تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اجلاس کے انعقاد سے تینوں ممالک کو منشیات کی سمگلنگ کے انسداد کیلئے جامع اور مربوط طرز عمل اپنانے کا موقع ملے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں