ْسول سروسزکے گریڈ 20کے افسران کے لئے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس آئندہ سال اگست میں ہوگا

پیر 10 دسمبر 2018 18:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سول سروسزکے گریڈ 20کے افسران کے لئے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2019-20 آئندہ سال اگست میں منعقد ہوگا ،وفاقی حکومت نے لازمی تربیتی کورس کے لئے متعلقہ وزارتوں ،ڈویژنوں ،صوبائی حکومتوں بشمول آزادو جموں کشمیر ،گلگت بلتستان ،ایکس کیڈرز سے نامزدگیاں مانگ لیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اسٹیلبشمنٹ ڈویژن کے مطابق نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس2019-20کا باقاعدہ آغاز آئندہ سال اگست کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا ۔اس کورس کے لئے وفاقی وزارتوں ،ڈویژنوں ،خودمختار اداروں ،سرکاری و نیم سرکاری ادارں سے گریڈ 20یا اسکے مساوی افسران کی نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں