وزیراعظم عمران خان ملک میں تبدیلی اور سیاسی و اقتصادی استحکام کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں،

بدعنوانی میں ملوث کوئی بھی شخص احتساب سے نہیں بچے گا سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 10 دسمبر 2018 18:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے سب سے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں جو ملک میں تبدیلی اور سیاسی و اقتصادی استحکام لانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بدعنوانی کے جڑ سے خاتمے اور قومی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کی ناکام اور غیر موثر پالیسیوں کی بدولت ملک کو بدترین اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے موثر پالیسیاں تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بدعنوان عنصر احتساب سے نہیں بچے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں