حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافے کے لیے قانونی ذرائع سے رقوم پاکستان بھجوانے پر کام کررہی ہے،

بینکوں کے مشکل ٹرانزیکشن سسٹم کو آسان بنایا جائے گا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

پیر 10 دسمبر 2018 19:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافے کے لیے قانونی ذرائع سے رقوم پاکستان بھجوانے پر کام کررہی ہے، ترسیلات زر کی بینکوں کے ذریعے آمد سے دوسرے ذرائع سے پیسے بھجوانے کی حوصلہ شکنی ہوگی، اس وقت 15 ارب ڈالر سے زائد رقوم ہنڈی سسٹم کے ذریعے پاکستان بھجوائی جاتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی محنت کی کمائی سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 7419.98ملین ڈالر ترسیلات زر کی شکل میں پاکستان بھجوائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر سال بیرون ملک مقیم پاکستانی قانونی طریقے سے 20 ارب ڈالر پاکستان بھجواتے ہیں جبکہ 15ارب ڈالر ہنڈی کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آسانی کے ساتھ پاکستان میں اپنی رقم کو بھجواسکیں گے، اس حوالے سے بینکنگ چینلز سے مشکل مراحل کو آسان بنانے پر کام کیا جارہا ہے، مشکل ٹرانزیکشن سسٹم کو آسان بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں