قومی اسمبلی کے چھٹے سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان

پیر 10 دسمبر 2018 19:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی کے چھٹے سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر اسد قیصر نے اعلان کیا کہ سید فخر امام‘ نصراللہ دریشک‘ احسن اقبال‘ شازیہ مری‘ عثمان خان ترکئی اور محمد اسلم بھوتانی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں