جعلی ڈگریوں کے حامل ملازمین کی چھان بین کے لیے ہیومین ریسورس سیل مستعد ی کے ساتھ کام کررہا ہے، ترجمان او پی ایف

پیر 10 دسمبر 2018 19:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) جعلی ڈگریوں کے حامل ملازمین کی چھان بین کے لیے اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کا ہیومین ریسورس سیل مستعد ی کے ساتھ کام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان او پی ایف نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیومن ریسوس ونگ تین مراحل میں ملازمین کی ڈگریوں کی سکروٹنی کرر ہا ہے، پہلے مرحلے میں ملازمین کی ڈگریوں کی متعلقہ بورڈز، یونیورسٹیوں سے تصدیق کرائی جاتی ہے اس کے بعد ڈگریوں، سرٹیفکیٹس کی تصدیق ہائر ایجو کیشن کمیشن اور انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی سے کرائی جاتی ہے اور تیسرے مرحلے میں ڈگریوں کی کراس چیک تصدیق ہائر ایجو کیشن کمیشن کے آن لائن پورٹل کے ذریعے کی جاتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں