اساتذہ قوم کی تعمیر،منزل کا تعین اور قوم کی بقاء اور نظریے کے مطابق تعمیر کریں گے تو معاشرہ ترقی کی طرف گامزن ہو گا ،اکٹر خالد محمود خان

پیر 10 دسمبر 2018 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیر میں بنیادی کردار اساتذہ کا ہے ،اساتذہ قوم کی تعمیر،منزل کا تعین اور قوم کی بقاء اور نظریے کے مطابق تعمیر کریں گے تو معاشرہ ترقی کی طرف گامزن ہو گا ،جدید اور قدیم علوم کے اسلحہ سے لیس ہو کر نوخیز کلیوں کی دینی ،اخلاقی تربیت کریں گے تو مستقبل روشن ہو گا ،دینی اور دنیاوی نظام کی تفریق سرمایہ دارانہ نظام کی تقویت کا باعث بنیں،یکساں نصاب تعلیم ہی قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے ،لارڈ میکالے کا نظام مسلط کر کے قوم پر ظلم کیا گیا جب تک نظام تعلیم کو تبدیل نہیں کیا جاتا معاشرے میں انتشار ختم نہیں ہوسکتا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تنظیم اساتذہ آزاد جموں وکشمیر کے سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر صدر تنظیم اساتذہ آزاد جموں وکشمیر چوہدری ریاض احمد،مصباح السلام عابد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ استاد کے لیے کامل نمونہ نبی پاک ؐ ہیں استاد خوش نصیب ہیں جو پیشہ پیغمبری نبا رہے ہیں استادکا مقام محترم اور مستحکم تھا تو بڑی ہستیاں وجود میں آئیں جنہوں نے انسانیت کی راہنمائی کی ،اساتذہ قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق نئی نسل کی تربیت کا اہتمام کریں روزانہ 30منٹ قرآن کا مطالعہ،تفاسیر سے استفادہ حاصل کریں،سیرت النبی ؐ اور صحابہ کی زندگیوں کا مطالعہ کریں ،انہوں نے کہاکہ نئی نسل الحاد کی طرف جارہی ہے نوجوانوں کے سیرت و کردار کا اہتمام کیا جائے اسلامی جمعیت طلبہ جو برصغیر کی محسن تنظیم ہے جس نے زندگی کے ہر شعبہ میں قابل ترین قیادت فراہم کی اس سے نوجوانوں کومنسلک کریں انہیں دین کے حقیقی فہیم سے روشناس کریں ،اساتذہ مشنری جذبہ کے تحت نونہالوں کی کردار سازی اور اہنمائی کریں گے تو ہم وہ مقاصد حاصل کرسکیں گے جس کے لیے ہمارے آبائواجداد نے قربانیاں دیں ۔

راٹھور

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں