میرے جیتے جی مہاجرین مقیم ہملٹ اسلام گڑھ سے ایم ڈی اے 5 لاکھ تو کیا ایک پائی وصول نہیں کر سکتا،چوہدری عبدالمجید

ریاستی ادارئے ہوش کے ناخن لیں ،حکومت وقت مہاجرین مقیم آزاد خطہ پرایسے فیصلے نہ ٹھونسیں جس کے ریاست پار منفی اثرات مرتب ہوں،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر

پیر 10 دسمبر 2018 21:07

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ میرے جیتے جی مہاجرین مقیم ہملٹ اسلام گڑھ سے ایم ڈی اے 5 لاکھ تو کیا ایک پائی وصول نہیں کر سکتا۔ ایم ڈی اے اپنی مالی مشکلات مہاجرین جموں و کشمیر کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کرپوری کرنے کی خواہش ترک کر دے۔میں نے بطور وزیر اعظم آزاد کشمیر ریاستی اداروں کو آئین و قانون کے دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے 2 ہزار روپے فی کنال الاٹ منٹ کی ۔

مہاجرین جموں و کشمیر کی تحریک آزادی کشمیر کہ لئے گراں قدر خدمات ہیں جو اپنے گھربار جائدادیں پاکستان زندہ باد نعرے کی وجہ سے چھوڑ آئے ریاست آزاد جموں کشمیر کی زمین پر ان کا بھی اتنا حق ہے جتنا یہاں آباد لوگوں کا ہے۔

(جاری ہے)

ریاستی ادارئے ہوش کے ناخن لیں ۔ حکومت وقت مہاجرین مقیم آزاد خطہ پرایسے فیصلے نہ ٹھونسیں جس کے ریاست پار منفی اثرات مرتب ہوں۔

ایم ڈی اے اپنے پانچ لاکھ وصولی کے صادر کردہ فیصلے کو فل الفور واپس لے۔ بصورت دیگر انجام کے لئے تیار رہے ان خیالات اظہار انہوں نے سید صابرحسین راجوروی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے دوران گفتگوکیا،وفد میںمہاجرین مقیم کی جملہ سیاسی جماعتوں کہ اکابرین کے علاوہ حاجی محمد عظیم بھٹی،راجہ ظفر اقبال،مشتاق چوہان ، ابرار منیر، مرزا معروف،ٹھیکیدار گلاب دین، مرزا محمد نذیر،ارشد رحمانی،سید تبارک حسین شاہ دانش مبین شامل تھے، اس موقع پر سید صابر حسین راجوروی نے سابق وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپ نے 2 دو ہزار روپے فی کنال الاٹ منٹ کی جسکی وجہ سے مہاجرین کا نصف صدی پرانا مسلہ حل ہوا تھا اور مہارین نے سکھ کا سانس لیا تھااب ایم ڈی اے کی جانب سی5 لاکھ کا جگا ٹیکس کسی صورت برداشت نہیں اور نہ ہی غریب لوگ اداء کرنے کی پوزیشن میں ہیں،سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ MDA کو پانچ لاکھ مزید وصولی کسی صورت نہیں کرنے دوں گایہ مسلہ ترجیی بنیادوں پر حل ہو گاکوئی مائی کا لال میری الاٹ منٹ کو نہیں چھیڑ سکتا جو ایسا کرے گا وہ اس کی سزا بھگتے گا۔

آپ مہاجرین ہمارے بھائی ہیں اور آپ سے ریاست بھائیوں جیسا سلوک کرے گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں