نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں‘

دنیا کی کامیاب تحریکوں کی قیادت ایک ہوتی ہے‘ جب تک کشمیریوں کو بین الاقوامی سطح پر خود اپنے حق خودارادیت کے لیے موقع نہیں دیا جائے گا یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا‘اسلامی ممالک میں سے پاکستان کشمیر کا سب سے بڑا حمایتی ہے‘نائن الیون سے تحریک آ زادی کو بہت نقصان پہنچا ہے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کا انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 10 دسمبر 2018 22:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں‘ دنیا کی کامیاب تحریکوں کی قیادت ایک ہوتی ہے‘ جب تک کشمیریوں کو بین الاقوامی سطح پر خود اپنے حق خودارادیت کیلئے موقع نہیں دیا جائے گا یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا، اسلامی ممالک میں سے پاکستان کشمیر کا سب سے بڑا حمایتی ہے‘نائن الیون سے تحریک آ زادی کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

پیر کو کشمیر ہائوس میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر کا ایشو ایسا ہے کہ اس پر کیا اپنوں سے گلہ کریں یا غیروں سے۔

(جاری ہے)

جب تک کشمیری عوام کو کشمیر کا مقدمہ خود نہیں لڑنے دیا جاتا تب تک مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے مگر کشمیری مظلوم ہیں اسلئے خود مقدمہ لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد وہ ملک ہے جو ہر محاذ پر کشمیر کے مسئلے پر کھڑا ہوا۔ کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہو گا۔ حریت رہنما کشمیر میں تحریک کو آگے بڑھائیں۔ اب ہمیں آگے دیکھنا ہو گا آگے کی حکمت عملی اپنانی ہو گی۔ تحریک آ زادی کشمیر کشمیریوں کی اپنی قربانیاں کی وجہ سے زندہ ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے‘ ہمیں سوچنا ہو گا کہ دنیا ہماری بات کیوں نہیں سن رہی‘ ہمیں اسکی وجہ معلوم کرنا ہو گی‘ ہمیں مسئلہ کشمیر پر متحد ہو کر موثر آ واز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ہم سب کشمیری شہداء کے وارث ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر کو پڑھنا اور اسے آگے بڑھانا چاہیے۔ کرتار پور اچھا اقدام ہے‘ کشمیرکے مذہبی راستے کھولے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں