پاکستان، افغانستان اور ایران کے سینئر حکام کاانسداد منشیات سے متعلق 13واں اجلاس (کل) ہوگا

پیر 10 دسمبر 2018 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان، افغانستان اور ایران کے سینئر حکام کاانسداد منشیات سے متعلق 13واں 2روزہ اجلاس (کل) منگل کو منعقد ہو رہا ہے جس میں تینوں ممالک کے انسداد منشیات سے متعلق اداروں کے سینئر حکام شرکت کرینگے ۔انسداد منشیات کے حوالے سے 2007ء سے تینوں ممالک کے سینئر حکام کا یہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس کے آخری روز سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان، ایران اور افغانستان کی حکومتوں نے منشیات کی سمگلنگ کے انسداد کیلئے معلومات کے تبادلے، مشترکہ پلاننگ سیل کے تحت انسداد منشیات آپریشنز اور سرحدوں پر رابطہ کاری کو فروغ دینے پراتفاق کیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ اقوام متحدہ کا ادارہ اس ضمن میں تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اجلاس کے انعقاد سے تینوں ممالک کو منشیات کی سمگلنگ کے انسداد کیلئے جامع اور مربوط طرز عمل اپنانے کا موقع ملے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں