حکومت ملک سے بدعنوانی کے جڑ سے خاتمے اور قومی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے،سینیٹر سید شبلی فراز

(ن) لیگ کی ناکام ،غیر موثر پالیسیوں کی بدولت ملک کو بدترین اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انٹرویو

پیر 10 دسمبر 2018 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بدعنوانی کے جڑ سے خاتمے اور قومی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے،(ن) لیگ کی ناکام ،غیر موثر پالیسیوں کی بدولت ملک کو بدترین اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے سب سے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں جو ملک میں تبدیلی اور سیاسی و اقتصادی استحکام لانے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے بدعنوانی کے جڑ سے خاتمے اور قومی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کی ناکام اور غیر موثر پالیسیوں کی بدولت ملک کو بدترین اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے موثر پالیسیاں تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بدعنوان عنصر احتساب سے نہیں بچے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں