ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم پاکستان وزراء کی سو روزہ کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں ،ْ علی نواز اعوان

حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ،ْ کوئی بھی احتساب کے عمل سے بچ نہیں پائیگا ،ْمیڈیا سے گفتگو

پیر 10 دسمبر 2018 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم پاکستان وزراء کی سو روزہ کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں ،ْ حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ،ْ کوئی بھی احتساب کے عمل سے بچ نہیں پائیگا ۔پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

چین نے کرپشن کرنے والے کی سزا سزائے موت رکھی ہے جس کی وجہ سے چین عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشت سمجھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 سالوں میں کرپشن کرنے والوں کا احتساب جاری ہے‘ کوئی بھی احتساب کے عمل سے بچ نہیں پائے گا۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت سو روزہ کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم خود جائزہ لے رہے ہیں۔ جن وزراء کی کارکردگی بہتر ہے جنہوں نے عوام کے مسائل حل کئے وہ وزارتوں کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سو روزہ پلان تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران عوام کے سامنے رکھا تھا اس حوالے سے وزیراعظم سو روز مکمل ہونے کے بعد وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں