امریکہ اور برطانیہ نے پہلے ویٹو پاور حاصل کی اور اس کے بعد اسرائیل کی بنیاد رکھی: پروفیسر ابراھیم
ملی یکجہتی کونسل مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قائداعظم اور بانیان پاکستان کے موقف پر قائم ہی: ثاقب اکبر ملی یکجہتی کونسل پاکستان 13دسمبر کو اسلام آباد ہوٹل میں حمایت فلسطین کانفرنس منعقد کرے گی۔مشاوری اجلاس میں کانفرنس پر مشاورت
پیر 10 دسمبر 2018 22:19
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ہمیں تہران میں ایک کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا جس میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی بنیاد ظلم پر رکھی گئی جس میں پانچ ایٹمی طاقتوں کو ویٹو پاور دے دی گئی ، علامہ اقبال اور مولانا ظفر علی خان نے بھی اقوام متحدہ کا نقشہ اپنے اشعار میں کھینچا ہے۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ نے پہلے ویٹو پاور حاصل کی اور اس کے بعد اسرائیل کی بنیاد رکھی گئی۔ یہودیوں کا یہ پراپیگنڈہ کہ فلسطین کے کوئی باسی نہیں تھے سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ اس کے برعکس اسرائیل کا کوئی ایسا شہری نہیں جو دوہری شہریت کا مالک ہو۔کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال ، مولانا محمد علی جوہر اور دیگر قائدین کے بہت ہی واضح بیانات موجود ہیں۔ جب قرارداد پاکستان منظور ہوئی اسی وقت فلسطین کے حوالے سے بھی ایک قرارداد پیش کی گئی۔ قائداعظم کا واضح موقف تھا جو انھوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کے تار کے جواب میں لکھا کہ ہر مسلمان مرد و عورت بیت المقدس پر قبضے کو قبول کرنے سے قبل موت کو ترجیح دے گا۔ ثاقب اکبر نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم آج بھی بانیان پاکستان کے موقف پر قائم ہیں اور پاکستان میں کسی بھی ایسی کوشش کو جس میں بانیان پاکستان کے موقف سے ہٹ کر صہیونی ریاست کو قبول کرنے کی بات کی جائے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔قائدین کے اجلاس میں فلسطین کے حوالے سے حماس کے موقف کی تائید کی گئی۔ یہ بھی طے پایا اس سلسلے میں کونسل 13دسمبر کو اسلام آباد ہوٹل میں حمایت فلسطین کانفرنس منعقد کرے گی جس میں کونسل کے قائدین اور دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔جماعت اہل حرم کے سربراہ اور جامعہ نعیمیہ کے مہتمم گلزار احمد نعیمی نے مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اس مقام پر اکٹھ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہمارے ایک پیج پر ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان ایک الہی نعمت ہے اسے ہمیں اپنے قائدین کے وڑن کے مطابق لے کر چلنا چاہیے۔حمایت فلسطین کانفرنس کے حوالے سے تمام جماعتوں کے اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی رکن جماعتوں کے اہم اراکین علامہ اصغر عسکری، ڈاکٹر امتیاز احمد، ایس اے شمسی ، شمس الرحمن سواتی ،محمد نصیر مغل، ضیائ احمد راجہ ، نفیس الرحمن، ڈاکٹر قلب عباس ، میر واعظ ترین، نیر اقبال ، عبد الرحمن،سید عزیز ، کاشف چوہدری ، ملک محمد اعظم ، حافظ شاھد احمد، عبد اللہ رضا ،تنزیل اقدس، آصف علی ، مرتضی عباس ، نجف علی ، سید اسد عباس، اکرام حسین ، زہیر زاہدی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
پاکستان میں ساری سیاسی جماعتوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرنا ہوگا،ظاہر لطیف سلہریا
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع
جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی
کالعدم تنظیموں کی فہرست میں 4 سال بعد اضافہ، تعداد 79 ہوگئی
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
پتا تو چلے ٹرائل میں کیا طریقہ کار اپنایا گیا سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف اپیل ..
پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
-
کراچی کو ایک دن بند رکھنے سے ساڑھے 3 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر