قومی اسمبلی نے آئین میں انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم پر مبنی متفقہ قرارداد کی منظوری دیدی

پاکستان میں اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے‘ آزادی اظہار اور آزادی صحافت کو یقینی بنایا جائے ،ْ متفقہ قرارداد

پیر 10 دسمبر 2018 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی نے پاکستان کے آئین میں انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم پر مبنی متفقہ قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے‘ آزادی اظہار اور آزادی صحافت کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر پاکستان کے آئین میں انسانی حقوق کے حوالے سے دی گئی ضمانت اور عالمی قوانین پر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوان آزادی اظہار بشمول پریس کی آزادی کے عزم کے اظہار کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ کرتا ہے کہ انسانی حقوق کے تناظر میں بھوک اور افلاس پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

عوام کی معاشی اور سماجی صورتحال کی بہتری کو یقینی بنایا جائے۔ اقلیتوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔ خواتین کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ جمہوری اقدار کے فروغ‘ قانون کی حکمرانی اور انتہا پسندی کے رجحانات پر قابو پانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں