جنوبی پنجاب صوبہ کے راستہ میں روکاوٹیںہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا،جنوبی پنجاب کے عوام سے کیاگیا وعدہ ہرقیمت پر پورا کیاجائیگا،

صوبہ کا دارلحکومت ملتان اور بہاولپور کی بجائے لودھراں ہوسکتاہے چیئرمین ایگزیکٹو کونسل برائے قیام صوبہ جنوبی پنجاب چوہدری طاہر بشیر چیمہ کی اے پی پی سے گفتگو

پیر 10 دسمبر 2018 23:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) چیرمین ایگزیکٹو کونسل برائے قیام صوبہ جنوبی پنجاب وسابق رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا فیصلہ قطعی طور پرہوچکا ہے ۔ جنوبی پنجاب صوبہ کا دارلحکومت ملتان اور بہاولپور کی بجائے لودھراں ہوسکتاہے ۔ یہ بات انہوں نے اے پی پی سے کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے راستہ میں روکاوٹیںہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پرعزم ہے اور جنوبی پنجاب کے عوام سے کیاگیا وعدہ ہرقیمت پر پورا کیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اتفاق رائے کیساتھ چل رہے ہیں اور اب کوئی فیصلہ ایسا نہیں ہوگا جوکہ عوام کی توقعات کے برعکس ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کو منصوبوں کی فراہمی میں پورا حصہ نہیں دیاگیا بلکہ نظرانداز کیاگیا لیکن اب ایسا نہیں ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ نئی یونیورسیٹوں کیے علاوہ دیگر منصوبہ جات بھی جنوبی پنجاب میںدیئے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں